تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں غفلت کی مرتکب سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 جنوری 2018 15:38

سرگودھا۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)حکومت ِ پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی میں غفلت کی مرتکب سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،اس سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔