چین میں گونگا و بہرہ ایک ٹانگ سے محروم عملہ صفائی کا کارکن بارہ سال سے ڈیوٹی دے رہا ہے

47سالہ شخص نے ملازمت کے دوران کبھی چھٹی نہیں لی، آدھ گھنٹہ پہلے کام پر پہنچ جاتا ہے

جمعرات 11 جنوری 2018 14:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء) شمال مغربی چین کے صوبہ شان شی کے شہر شائی آن میں سماعت اور گویائی سے محروم ایک ٹانگ وا لا عملہ صفائی کا کارکن 12سال تک اپنی آسامی پر برقرار رہا ، اس کی اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے،47سالہ شان وو یی کی ٹانگ 41سال قبل ٹرین کے ایک حادثے میں کٹ گئی تھی ، کافی عرصے تک وہ کھڑا ہونے کے قابل نہ ہو سکا تاہم کھڑا ہونے کی مشق کرتا رہا ، بالآخر بیساکھی کے سہارے اپنے جسم کو سہارا دینے کے قابل ہو گیا ، ا ب وہ ہر قسم کے کام انجام دے سکتا ہے،شان کے عرفی نام والے ساتھی یائو کے مطابق اس نے بارہ سالہ ملازمت کے دوران کوئی چھٹی نہیں لی ہے، اس کے علاوہ وہ ان لوگوں میں شامل ہے جو ہمیشہ اپنے کام کی جگہ پر مطلوبہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچ جاتا تھا ، شان کی اہلیہ وانگ یا چن جو خود بھی عملہ صفائی کی ورکر ہے کہا کہ ہم روز گار کے لئے یہ کام کرتے ہیں، اس نے کہا کہ اگر چہ وہ بول نہیں سکتا لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ اپنے کام سے انتہائی خوش ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے مزید کہا کہ اس کی یہاں تک خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسرے لوگوںسے زیادہ بہتر کام کریں ،گیارہ سال تک عملہ صفائی کے کارکن کے طورپر کام کرنے کی وجہ سے شان آس پاس میں مشہور شخص ہو گیا ہے ۔ایک بزرگ شہری نے کہا ہے کہ اگرچہ اس کا نام معلوم نہیں لیکن ہم میں سے ہر ایک کو اس کے عزم کی داد دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :