تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس

تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کونارمل قانونی عمل سے گزرناچاہئے،ترجمان

جمعرات 11 جنوری 2018 12:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)وائٹ ہاوس نے سان فرانسسکو کے جج کے تارکین وطن سے متعلق فیصلے کو عارضی طورپر معطل کرنے کے حکم کواشتعال انگیز قرار دیدیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سان فرانسسکو کے جج کا فیصلہ اشتعال انگیزہے،تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کونارمل قانونی عمل سے گزرناچاہئے،امریکی صدرٹرمپ قانون کی عملدارری کیلئے پرعزم ہیں۔

سان فرانسسکو کے جج کا کہنا تھا ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے نوجوان تارکین وطن متاثر ہوں گے،امریکی پروگرام’’ڈاکا‘‘ ملک میں غیر قانونی طور پر آنے والے 8 لاکھ تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،ٹرمپ انتظامیہ نینوجوان تارکین وطن کے تحفظ کے پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :