سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے شہزادے کو عبرت کا نشان بنا دیا گیا

سعودی حکومت پر تنقیدکرنیوالا شہزادہ ملازمت سے برطرف، میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ نے سعودی شہزادوں کو گرفتار کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیر منطقی قرار دیا تھا

جمعرات 11 جنوری 2018 12:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)اپنے ایک آڈیو پیغام میں سعودی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرنے والے سعودی شہزادے کو اٴْن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ۔عبداللہ بن سعود نے سعودی شہزادوں کو گرفتار کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیر منطقی قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد ملکی میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے۔

سعودی حکومت نے اب انہیں اس عہدے سے الگ کر کے ایک ملٹری افسر کو اٴْن کی جگہ تعینات کر دیا ہے۔ انہوں نے چھ منٹ طویل ایک آڈیو پیغام میں سعودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے گرفتار ہوئے گیارہ سعودی شہزادوں کی گرفتاری کی جو وجوہات بیان کی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی اور غیر منطقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :