بھارتی صحافیوں کی گھٹیا حرکت،چاندی کے چمچ چرا لیے

ہوٹل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مددسے تمام چمچ برآمد کرلیے ،ایک صحافی کو دس ہزارروپے جرمانہ

جمعرات 11 جنوری 2018 12:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)بھارتی ریاست مشرقی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ لندن کے سرکاری دورے پر گئے چند سینئر صحافیوں نے گھٹیا ترین حرکت کرڈالی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ممتا بنرجی کے ساتھ آئے سینئر صحافیوں نے ہوٹل میں کھانے کی ٹیبل سے نظر بچاتے ہوئے چند چاندی کے چمچ چرا لیے۔صحافیوں کی چوری سی سی ٹی وی کیمرے میں پکڑی گئی جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچ تو بازیاب کیے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک صحافی کو دس ہزارروپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :