کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت خراب,ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 11 جنوری 2018 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء):کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت خراب,ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں وہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امان اللہ خان کو سانس کی شدید تکلیف اورسینے کے انفیکشن کا مسئلہ تھا۔

ہسپتال میں منتقل ہوتے ہی انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں انکا علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللہ کا علاج شروع کر دیا گیا ہے امید ہے کہ دو روز تک مکمل صحت مند ہو جائیں گے۔اس موقع پر امان اللہ خان کے بیٹے نے انکے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امان اللہ خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔