چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احمد رضا قصوری سے زینب کیس میں ملزم کی گرفتاری کی بات ہرگز نہیں کی،سپریم کورٹ

جمعرات 11 جنوری 2018 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)سپریم کورٹ نے سینئر وکیل احمد رضاقصوری کی جانب سے قصورمیں سات سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد رضاقصوری نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی ہے اور سوشل میڈیا کاحوالہ دیئے بغیر چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ واقعہ کا ذمہ دار ملزم گرفتار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعر ات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نے احمد رضا قصوری سے یہ بات ہرگز نہیں کہی ہے کہ ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق چیف نے سوشل میڈیا پر چلنے والنے بیانات کاحوالہ دیا تھا جس کوسیاق وسباق سے ہٹ کربیان کیا گیا ۔