مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ہے، احتجاج کا مقصد ٹریفک کا نظام درہم برہم کرنا، سرکاری ملازمین کو دفاتر اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا ہے، طاہر القادری صرف احتجاج اور انتشار کرنے پاکستان آتے ہیں،

وہ یہ شوق اپنے اصل ملک کینیڈا میں پورا کریں، عوام جانتے ہیں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف طاہر القادری کے ساتھ کیوں ہیں،وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کابیان

جمعرات 11 جنوری 2018 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ہے، مال روڈ پر احتجاج کا مقصد ٹریفک کا نظام درہم برہم کرنا، سرکاری ملازمین کو دفاتر اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا ہے، طاہر القادری پاکستان صرف احتجاج اور انتشار کرنے آتے ہیں، وہ یہ شوق اپنے اصل ملک کینیڈا میں پورا کریں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف طاہر القادری کے ساتھ کیوں ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں، متبادل جگہ دینے کو تیار ہیں، مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ہے، مال روڈ پر احتجاج کا مقصد ٹریفک کا نظام درہم برہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کو دفاتر اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا ہے، عوام کے خلاف احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان صرف احتجاج اور انتشار کی غرض سے آتے ہیں، وہ اپنا شوق اپنے اصل ملک کینیڈا میں پورا کریں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف طاہر القادری کے ساتھ کیوں ہیں، حکومتی رٹ پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔وزیرقانون نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔