فائرنگ مجھ پر کی گئی ، الزام بھی مجھ پر لگا دیا گیا، علی موسیٰ گیلانی کی ہنگامی پریس کانفرنس

پیر 18 دسمبر 2017 01:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے تحریک انصاف پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ فائرنگ پر اُن پر کی گئی اور الزام پر انہی پر عائد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملتان سے لاہور آ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 7،5گاڑیاں نظر آئیں اور میں نے ان کی گاڑی اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران ایک سفید رنگ کی جیپ میرے پاس آئی اور میری گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے آگے نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں نے اپنی گاڑی آہستہ کر لی اور اس قافلے کو گزرنے دیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بھی جب میں نے دوبارہ ان گاڑیوں کو پیچھے چھوڑا اور آگے نکلا تو وہی گاڑی جس نے مجھے ٹکر ماری اُس نے اپنی گاڑی میری گاڑی کے آگے روک دی اور اُس میں سے ایک شخص باہر نکلا اور مجھے پوچھا کہ کون ہو تم۔

علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ اس وقت ان کی اہلیہ اور بچی تھی جبکہ پیچھے محافظوں کی گاڑی بھی تھی تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گاڑی پیچھے کر کے آگے نکل گیا ۔ جب میں گاڑی نکالی تو مجھے فائرنگ کی آواز آئی میں نے شیشے سے پیچھے دیکھا تو وہی سفید گاڑی نظر آئی اور وہ آگے نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گاڑی واپس موڑ لی اور سینچری فیکٹری کے قریب ملتان کی جانب واپس روانہ ہو گیا اور واقعہ سے متعلق 15پر اطلاع دی۔

اس دوران مجھے ایک پولیس کی گاڑی نظر آئی جن سے میں نے ان گاڑیوں سے متعلق پوچھا انہوں نے بتایا کہ یہ عمران خان کا قافلہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو انہوں نے واقعہ کی اطلاع دی اور پولیس نے انہیں پھر لاہور پہنچایا۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے علی موسیٰ جذباتی ہو گئے اور کہا مجھے فون کئے جا رہے ہیں کہ پریس کانفرنس نہ کرو۔ میرے بھی اس جماعت میں دوست ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔

میرے والد نے بھی مجھے پریس کانفرنس سے منع کیا۔ اس دوران علیٰ موسیٰ گیلانی آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا میرے ساتھ میرے بچے تھے جو اس وقت رو رہے تھے۔ کاش میں اس وقت اکیلا ہوتا تو کسی کو مار دیتا یا مر جاتا۔ میں اپنے آپ کو بہت کمزور محسوس کر رہا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی گاڑی بھی میڈیا کو دکھائی جس پر پچھلے جانب ٹکر کا نشان واضح تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے اس کا بدلہ لیں گے ۔اور مقدمہ درج کروائیں گے۔ ٹی وی پر خبریں چل رہی ہیں علی موسیٰ گیلانی نے حملہ کر دیا ۔ میں پاگل ہوں میرے ساتھ 2گاڑیوں ہیں ان کے ساتھ10گاڑیاں تھیں میں ان سے پنگا لوں گا ۔ اگر میں نے گاڑی کو ٹکر ماری تھی تو وہ وہیں رک جاتے اور مجھے روکتے ۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس نہ کرتے لیکن ٹی وی پر مجھے ہی بدنام کیا جا رہا ہے اسی لئے مجھے سامنے آنا پڑا۔