خان پور:دولہےکےباراتی دوستوں کی ڈالروں،ریالوں اورڈبہ پیک موبائل فونز کی بارش

پیر 18 دسمبر 2017 00:10

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء): خان پور میں دولہے کے باراتی دوستوں نےدولہن کے شہر پہنچنے پر ڈالروں اورریالوں کی بارش کردی،باراتیوں نے ڈبہ پیک موبائل فون بھی لوگوں کی طرف اچھال دیے،کسی کے ہاتھ ڈالر،کسی نے ریال اور کسی کے ہاتھ موبائل فون لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شجاع آباد سے آنے والی بارات کو دولہے کے دوستوں نے ہمیشہ کیلئے یاد گار بنا دیا۔

(جاری ہے)

بارات جب خان پور پہنچی تو دولہے محمد ارشد کے باراتی دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے پوکر ڈالروں اور سعودی ریالوں کی بارش کردی۔ دولہے کے باراتی دوستوں نے صرف ڈالروں اور ریالوں کی ہی بارش نہیں کی بلکہ ڈبہ پیک موبائل فونز بھی لوگوں کی طرف اچھالتے رہے۔ بارت سے پیسے چننے والوں نے خوب پیسے کمائے۔کسی نے ڈالر، ریال اور کسی نے موبائل فون لیکر جشن منایا۔ شہر میں بارات کا اسقبال کرنے والے بچوں ،چھوٹے بڑے سبھی نے بارات سے خوب پیسے حاصل کیے۔ بارات کیا تھی یہ تو لوگوں کیلئے کسی لاٹری سے کم نہ تھی۔ خان پور میں ڈالروں اور ریالوں کی بارش کرنے والوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم غریب ضرور ہے لیکن جو امیر ہے وہ امیر تر ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :