عمران خان کے قافلے پر حملہ، تحریک انصاف کا دعویٰ

اتوار 17 دسمبر 2017 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء) تحریک انصاف نے عمران خان کے قافلے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان اوکاڑہ میں جلسہ کے بعد اوکاڑہ آ رہے تھے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی قافلے پر فائرنگ کروائی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی لینڈ کروزر نمبر اے ایف ایف 148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبر ایم این سی 1111سوار تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی۔ عمران خان کے قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔