عمران خان کا اوکاڑا میں جلسہ ،جہانگیرترین تو نہیں آئے، ان کا جہازپہنچ گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اوکاڑا میں عوامی جلسے میں جہانگیرترین تو نہیں آئے لیکن ان کا جہاز ابھی بھی پارٹی چیئرمین کی خدمت کیلئے وقف ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اوکاڑا میں عوامی جلسہ میں شریک نہیں ہوئے لیکن ان کا جہاز وہاں پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین آج اوکاڑا میں عوامی جلسہ میں شریک نہیں ہوئے لیکن ان کا جہاز عمران خان کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔انہوں نے کہاکہ دیکھو! جہانگیرترین ابھی بھی کیسے نئے پاکستان کے مقصد کے حصول کیلئے شریک ہیں۔واضح رہے سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیرترین کو سپریم کورٹ نے 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیاہے ۔اسی طرح پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی انہیں فارغ کردیاگیاہے۔دوسری جانب آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوکاڑا میں عوامی جلسہ کیاجس میں جہانگیرترین ان کے ساتھ نہیں تھے لیکن جلسے میں عمران خان کی خدمت کیلئے جہانگیرترین کاہیلی کاپٹر وہاں ضرور موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :