بھارت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 پاکستانیوں کو رہا کرنے کیلئے ہدایات جاری

اتوار 17 دسمبر 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء) بھارت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 پاکستانیوں کو رہا کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور ان تمام افراد کی پاکستان آمد کا جنوری تک امکان ہے بتایاگیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید خاتون سمیت 16پاکستانیوں کوبھارتی حکومت نے رہا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میںان قیدیوں کو دستاویزات مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے واہگہ باڈر کے راستے پاکستان واپس بھجوایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رہائی پانے والوں میں پچاس سالہ خاتون بھی شامل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :