حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی، شواہد چیئرمین نیب کو دوں گا، شیخ رشید کااعلان

یہ تحریک چلائیں گےتوفوج اورساری قوم عدلیہ کےپیچھے کھڑی ہوگی،ہم فوج کو روک رہے ہیں کہ وہ اس سازش میں نہ آئے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 17 دسمبر 2017ء): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی،شواہد چیئرمین نیب کو دوں گا،یہ تحریک چلائیں گے توفوج اور ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہوگی، اسمبلیاں ٹوٹنے جارہی ہیں،عبوری حکومت کی ٹرم ایک سال سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے، ہم فوج کو روک رہے ہیں کہ وہ اس سازش میں نہ آئے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواشریف امریکا اور بھارت کے ایجنڈے پرہیں،کیونکہ ان کو چین اور ایران برداشت نہیں ہورہے۔نوازشریف غیرملکی ایجنڈے کے تحت ملک کو غیرمستحکم کررہے ہیں۔ یہ تحریک چلائیں گے فوج اور عدلیہ کو بدنام کریں گے۔لیکن فوج اور ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئینی بحران ،خلفشار اور ملک کے متبادل نظام کے دروازے کھلنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم فوج کو روک رہے ہیں کہ نہ آئے کیونکہ فوج کولانے کی سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں ٹوٹنے جارہی ہیں۔عبوری حکومت کی ٹرم ایک سال کی ہوتی ہے یا زیادہ کی مجھے نہیں پتا۔بہتر الیکشن کروا دیں۔شیخ رشیدنے کہاکہ حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی ہے۔میں بتادیناچاہتاہوں کہ نیب کا پراناسٹاف شریف فیملی کو سزانہیں دینے جارہا۔یہ بہت بددیانتی کافیصلہ ججز نے نہیں بلکہ سپیشل پراسیکیوٹرنے کیاہے۔میں اس کیس کو دوباری زندہ کرکے دکھاؤں گا۔میں جسٹس جاوید اقبال کوملنے جارہاہوں۔تمام شواہد پیش کرو ں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو دکھ ہے کہ حدیبیہ کیس سے شہبازشریف کا نام کیوں نکالا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :