کراچی کے شہری اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضوں اور چائنا کٹنگ کی حوالے سے رپورٹ منظرعام پر آگئی
رپورٹ میں سیاسی ،لسانی جماعتوں اور سندھ کی حکمران جماعت سمیت 67اہم شخصیات کے نام شامل کٹی پہاڑی ،شیرین جناح کالونی اور کیماڑی میں سمندر کے اندر قبضوں، ندی نالوں کے کنارے ملیر اور سپر ہائی وے پر کئے جانے والے لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضوں کی تفصیلات غائب کردی گئیں ہیں
اتوار 17 دسمبر 2017 17:31
(جاری ہے)
گزشتہ 40سالوں کے دوران کراچی میں کئے جانے والے قبضوں میں ملوث ایک ہزار سے زائد لینڈ گریبرذ کے نام بھی مذکورہ فہرستوں میں شامل نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے بقول لسانی بنیادوں پر تیار کی گئی ایسی رپورٹس سے شہر میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے ، واضح رہے کہ اسی فہرست کو جواز بناکر کراچی میں غیر قانونی قبضوں اور چائنا کٹنگ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے مگرسپریم کورٹ کے واضح احکامات کو 17روز گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے فہرست میں موجود کسی لینڈ گریبرز کو گرفتار نہیں کیا گیا اور اس فہرست کا دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ قبضوں اور چائنا کٹنگ میں ملوث ملزمان ایم کیو ایم چھوڑکر بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں ایک اعلی پولیس افسر کے مطابق وہ فہرست میں موجود ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے ملزمان کے اثر ورسوخ سے خوف کا عالم یہ ہے کہ وہ پولیس افسر اپنا نام بھی ظاہر کرنے پر تیا ر نہیں ہیں اسی طرح فہرست میں شامل کئے گئے ایک سو سے زائد رفاعی پلاٹوں کی فہرست کٹنگ کے بعد جن کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے کو خالی کرانے کیلئے بھی کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں کی گئی کیونکہ ان پلاٹوں کے کم از کم تین حصوں پر رہائشی آبادیاں بسادی گئی ہیں جن میں لاکھوں لوگ آباد ہیں تاہم ایس بی سی اے کے ڈی جی آغا مقصود کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت سے واضح رہنمائی لی جائے گی جبکہ کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع الدین صدیقی کے مطابق کمرشل اداروں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے اور ان خالی کرائے گئے پلاٹوں پر دوبارہ قبضوں سے بچانے کیلئے بھی پالیسی بنائی جارہی ہے تاہم سب سے بڑے شہری ادارے کے ایم سی کے پاس اس سلسلے میں کمزور دلائل ہیں اس کے ترجمان علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ ہم تین مرحلوں میں آپریشن کرینگے پہلا مرحلہ ایسے پلاٹ خالی کرانا ہے جو اسکول ، مدارس،مساجد ،کالجز ، کھیلوں کے میدان یا پارکس کیلئے مختص تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں ندی نالوں کے کناروں پر کئے گئے قبضوں اور جعلی الاٹمنٹوں کے ذریعے بٹھائے گئے رہائشیوں سے پلاٹس خالی کرائے جائینگے جبکہ تیسرے مرحلے میں کٹی پہاڑی اور شیریں جناح کالونی جیسی غیر قانونی آبادیوں سے زمین خالی کرائی جائیگی کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن کسی مخصوص کمیونٹی یا علاقے کیلئے نہیں پوری کراچی کیلئے ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے ایم سی کا صرف 33فیصد حصہ ہے باقی زمین کے ڈی اے،ایم ڈی اے،ایل ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈ یا دیگر اداروں کے پاس ہے، سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی فہرست میں شامل لینڈ گریبرز کے نام مندرجہ ذیل ہیں چنو بھائی ، الیاس ساگر، اکبر ٹوپی ، وسیم آفتاب ، محسن وکی ، اصغر قریشی ، جبار منگی ، رئیس ماما،عامر معین پیر زادہ ، خالد محمود، ایم اے عقیل ، شکور بروکر، عامر ، کاشف، عقیل ، خالد عمر ، شارق الیاس، کاشف اینڈ عامر ، ظفر حسین زیدی ، فیروز بنگالی، شعیب صدیقی ، واسع جلیل، عاطف ، عمران، عرفان ملک ، نعمان خان، عامر بھائی ، ڈاکٹر ادیب ، ڈاکٹر گل حسن زیدی، حماد صدیقی ، کمال آئی ٹی برانچ ، قیوم ، جرار، صدرو، امین بھائی ، ڈاکٹر عدیل ، اقبال لاڈلہ ، غفار ، مجیب بنگالی، فیصل لمبا ، عارفین ، الطاف بخاری، زاہد ، گڈو سورتی ، ارشد مرغی ، اکرام ٹینشن ، غوث اللہ بیگ، ظفر ، حسن فریدی ، شاکر ڈی ڈی او شفٹنگ ، علی اینڈ کامران ، ایم پی اے عامر معین ، خالد عمر ، حسن ریاض شیخ(پی پی پی) ، عمیر برنی ، عقیل ڈاکٹر ، راشد سیکٹر انچارج، ایم پی اے خالد عمر، ایوب غوری ، انورمیمن ، شاہد کے ای ایس سی ، عماد صدیقی ، ریحان ، علی خان ، قاسم ، بابو، راوی ایسوسی ایٹ اور اس طرح فہرست میں شامل وہ رفاعی پلاٹس جنہیں ایس ٹی کہا جاتا ہے کی فہرست میں مندرجہ ذیل ہے سب سے زیادہ قبضے کورنگی اور سرجانی میں کئے گئے جبکہ سب سے کم قبضے نارتھ ناظم آباد میں ہوئے کورنگی بلاک 33/Fمیں ایس ٹی 4،ایس ٹی20/21، ایس ٹی 28-22-23،ایس ٹی 46,16,17,18,19اور 8اور ایس ٹی ون کمرشل ، ایس ٹی 4/5سیکٹر بی اے ، ایس ٹی 19بلاک 6، ایس ٹی 35بلاک 6-C،ایس ٹی 2/3بلاک 6-F، پرائمری اسکول کا پلاٹ ، ایس ٹی 13اور ایس ٹی 14اور ایس ٹی 20,21یہ تمام پلاٹ اسکولوں کیلئے مختص تھے ۔
بلاک 31-Cایس ٹی 16، ایس ٹی 27، ایس ٹی 6بلاک 3-Bایس ٹی 12، ایس ٹی 17، ایس ٹی 16، ایس ٹی 18اور ایس ٹی 5، بلاک 31-Gمیں ایس ٹی 7، ایس ٹی11، ایس ٹی 4، بلاک 33-Lمیں ایس ٹی 1/1، بلاک 33میں ایس ٹی 5، بلاک 33-F میں ایس ٹی 2، ایس ٹی 3، ایس ٹی 12، ایس ٹی 9، ایس ٹی 10، ایس ٹی 11، ایس ٹی 4/5، ایس ٹی 14/1،ایس ٹی 15/1،سیکٹر 6میں Lکٹیگری کے پلاٹ اسکیم 41میں ایس ٹی 8، ایس ٹی10، ایس ٹی 11، ایس ٹی 12، ایس ٹی 13، ایس ٹی 17، ایس ٹی 19، ایس ٹی20، ایس ٹی 21، ایس ٹی 1، ایس ٹی 2، ایس ٹی 4، ایس ٹی 5اور ایس ٹی 12-13، بلاک V-10میں ایس ٹی 1، اسکیم 41میں ایس ٹی 1، سیکٹر 4/Bمیں ایس ٹی 17، ایس ٹی 21جو پارکنگ کا پلاٹ تھا ، 5-Bکٹیگری ایس ٹی 1، ایس ٹی 4اور ایس ٹی 8، 4/Dبلاک میں ایس ٹی 7، ایس ٹی 8، ایس ٹی 9، ایس ٹی 10، ایس ٹی 13، ایس ٹی 16، ایس ٹی 18، ایس ٹی 17اور ایس ٹی 21، SRبلاک کٹیگری 5-Cمیں راوی ایسوسی ایٹس کی کٹنگ ، 5-Eسیکٹر میں ایس ٹی 3، ایس ٹی 4، ایس ٹی 6، ایس ٹی 12، Rبلاک 5-Dمیں متعدد کٹنگ ، سرجانی ٹائون میں ایس ٹی 4، ایس ٹی 5، ایس ٹی 7،ایس ٹی 8، ایس ٹی 9، ایس ٹی 6/2، ایس ٹی 8/2، ایس ٹی 13، ایس ٹی 14، ایس ٹی 15، ایس ٹی 16، ایس ٹی 19، ایس ٹی 20، ایس ٹی 22اور ایس ٹی 26دونوں آخرالزکرپلاٹ پرائمری اسکول کے تھے ، ایس ٹی R/2، ایس ٹی R/1،ایس ٹی 3-A،ایس ٹی L/8، ایس ٹی L/9، ایس ٹی L/12، ایس ٹی R/5،ایس ٹی 11، ایس ٹی 10مسجد کیلئے مختص پلاٹ ، FLمیں ایس ٹی 1، ایس ٹی 2، ایس ٹی 3، ایس ٹی 4، ایس ٹی 5، ایس ٹی 6، ایس ٹی 7، ایس ٹی 12، ایس ٹی 13، ایس ٹی 14، ایس ٹی 16اور ایس ٹی 20شامل ہیں۔ نارتھ کراچی ایس ٹی 7، ایس ٹی 1، ایس ٹی 9، ایس ٹی 67، ایس ٹی 12، ایس ٹی 34، ایس ٹی 35، ایس ٹی 2بس ٹرمینل کا پلاٹ تھا ، 11-Jبلاک میں ایس ٹی ون Lکٹیگری ایس ٹی 10اور L/Sکٹیگری میں ایس ٹی 7اور سیکٹر 5-Dمیں متعدد پلاٹ ، گلستان جوہر اسکیم 36میں ایس ٹی 23، ایس ٹی 25، ایس ٹی 16، بلاک ون میں ایس ٹی 1/2،بلاک 10/12اور 14میں ایس ٹی 10، ایس ٹی 5، ایس ٹی 16، ایس ٹی 8، ایس ٹی 6، ایس ٹی 6/1، ایس ٹی 19، ایس ٹی 23، ایس ٹی 9، ایس ٹی 3اور ایس ٹی 10شامل ہیں ، بلاک 14میں ایس ٹی 3، ایس ٹی 15، بلاک 15میں ایس ٹی 11، ایس ٹی 22، ایس ٹی 41، ایس ٹی 16، ایس ٹی 32، ایس ٹی 34اور ایس ٹی 35، بلاک 16میں ایس ٹی 6، نارتھ ناظم آباد اسکیم 2میں ایس ٹی 5/2، بلاک Eمیں ایس ٹی 5، بلاک Kمیں ایس ٹی 9، ایس ٹی1، بلاک Iمیں ایس ٹی 1، بلاک Dمیں ایس ٹی 4، بلاک 10میں ہائی ٹینشن لائن کے نیچے قبضے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 17 دسمبر 2017 کی مزید خبریں
-
کوئٹہ ،ْ چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت9افراد جاں بحق ،ْ 35سے زائدزخمی
-
سینٹ کی ہول کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو ہوگا‘ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف شرکت کریں گے
-
چیلنج کرتا ہوں الیکشن کروا لو،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا،عمران خان
-
عمران خان کے قافلے پر حملہ، تحریک انصاف کا دعویٰ
-
فائرنگ مجھ پر کی گئی ، الزام بھی مجھ پر لگا دیا گیا، علی موسیٰ گیلانی کی ہنگامی پریس کانفرنس
-
بہادر ہو تو آئو این ای125میں میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ‘ سعد رفیق کا عمران خان کو چیلنج
-
وفاقی وزارت داخلہ نے27غیر سرکاری این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا
-
شیخ رشید نےاسٹیج پرعمران خان کوراناثناءاللہ کاخصوصی ذکرکرنےکی فرمائش کی
-
بھارت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 پاکستانیوں کو رہا کرنے کیلئے ہدایات جاری
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ،ہلاکتوں کا خدشہ
-
راولپنڈی کے شہری اپنے گمشدہ ایم این اے کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرنیوالے ہیں ،چوہدری حسنین
-
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت
-
حکومت نے تاخیر ی حربوں سے حدیبیہ کیس میں ریلیف لیا
-
امریکی اخبار نے دنیا کی 11خواتین کو سال 2017 کی بااثرخواتین قراردیدیا، مریم نواز کا نام بھی شامل
-
عمران خان کا اوکاڑا میں جلسہ ،جہانگیرترین تو نہیں آئے، ان کا جہازپہنچ گیا
-
خان پور:دولہےکےباراتی دوستوں کی ڈالروں،ریالوں اورڈبہ پیک موبائل فونز کی بارش
-
حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی، شواہد چیئرمین نیب کو دوں گا، شیخ رشید کااعلان
-
سیالکوٹ عدالت میں جج اوروکیل آپس میں لڑ پڑے،ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی،میڈیا رپورٹس
-
مجھے تنگ کرنے کیلئے میرا پاسپورٹ تجدید نہیں کیا جارہا ،جنرل (ر) پرویز مشرف
-
پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے ، ترجمان چینی سفارتخانہ
-
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول
-
عمران خان کی شادی جمائما سے ہو سکتی ہے ،مفتی نعیم
-
چین گوادر بندرگاہ کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، بھارتی واویلا
-
متحدہ عرب امارات میں اچانک موسم تبدیل، شدید بارش ، ژالہ باری ، لینڈسلائیڈنگ کے بعد سیلابی صورتحال پیدا، عوام سے گھروں میں رہنے کی ہدایت
-
کراچی کے شہری اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضوں اور چائنا کٹنگ کی حوالے سے رپورٹ منظرعام پر آگئی
-
بہن کے ہاتھوں بہن کا قتل: ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا
-
داعش نے کوئٹہ کے چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
عمران خان کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کی ایف آئی آر درج ، علی موسیٰ گیلانی نامزد
-
پاکستان ٹیلی ویژن کے مستعفی چیئرمین عطاء الحق قاسمی کی کرپشن سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات
-
کوئٹہ ، چرچ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی مدعیت میںدرج
-
پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت نے یہ حق لوٹانے کیلئے اربوں روپے سے ایک پروگرام بنایا ہی:شہبازشریف
-
لاہور ، آئی جی پنجاب کا کوئٹہ دھماکہ کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم
-
صوبائی وزیر جنگلات کے والدسابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان علات کے باعث انتقال کر گئے
-
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلرزکے خلاف کریک ڈائون
-
ر ا ولپنڈی ،شہر وکینٹ میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم گیس دو یا استعفیٰ دو! احتجاجی مہم شروع کر دی ہے،ظہیراعوان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح کے وقت دھندچھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات
-
لاہور، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اپنے انتقال کی جھوٹی خبروں کی تردید
-
پانی کا بحران ارسا نے خطے کی گھنٹی بجادی
-
اے ٹی ایم سے دھوکہ د ہی سے رقوم نکلوانے کے جرائم کے خلاف بڑی کارروائیوں کے باوجود ایف آئی اے ناکام
-
پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کا دوسرا فیز 24 دسمبر کو شروع ہو گا، عاشقان رسولؐ ختم نبوت کے غداروں کا تعاقب جاری رکھیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار شہباز شریف کے سر پر لٹک رہی ہے، پنجاب کے قاتل حکمرانوں ..
-
تحصیل ٹل میں مینارٹیز کے افراد کو مذہبی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین،چیف سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر ٹل کومعطل کر دیا
-
ْنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع ناظم ہری پور قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ،ْ حملہ آور فرار
-
دو ماہ کے اندر سیاسی بحران حل نہیں کیا گیا تو گنی بسائو کے خلاف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں،مغربی افریقی رہنمائوں کی دھمکی
-
فلسطینی ارب پتی تاجر سعودی عرب میں گرفتار،چھ دن بعد رہا
-
اگر اقوام متحدہ القدس کے معاملے میں ضروری کاروائی نہیں کرتی تو ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے،طیب اردگان
-
فلپائن ، طوفان کے ٹکرانے کے بعد تودے گرنے سے 26افراد ہلاک
-
فضائی آلودگی ،ایران میں پرائمری سکول بند کردئیے گئے
-
کانگو میں اقوام متحدہ مشن کا عمر لڑکیوںسے جنسی زیادتی میں ملوث10ملیشیاء ارکان اور صوبائی رکن اسمبلی کو عمر قید کی سزاؤں کا خیرمقدم
-
امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، انڈونیشی علمائ کا مطالبہ
-
سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے ڈھلواں ریلوے لائن تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.