علیم خان قبضہ گروپ عمران خان کا دوسرا اے ٹی ایم ہے ،میاں شہباز شریف

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء):وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علیم خان قبضہ گروپ عمران خان کا دوسرا اے ٹی ایم ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے مختصر تبصرے میں جہانگیر ترین کو عمران خان کا اے ٹی ایم قرار دیا تو یہ رحجان عمران کے مخالفین کو خوب بھایا ۔بلاول بھٹو کے بعد طلال چوھدری نے بھی جہانگیر ترین کو عمران خان کا اے ٹی ایم قرار دے دیا۔اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر جہانگیر ترین نا اہل ہو گئے ہیں تو علیم خان جس نے زمینوں پر قبضے کئیے ہوئے ہیں عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے۔