تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حق میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے بعد جہاں پارٹی کارکن اور رہنما خوشی اک اظہار کر رہے ہیں وہی دوسری جانب پارٹی کو بہت بری خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئی ہیں۔

سلونی بخاری طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ جمعہ کے روز وہ بالاخر کینسر کیخلاف لڑی جانے والی جنگ ہار دنیا سے کوچ کر گئیں۔ سلونی بخاری تحریک انصاف کی فاونڈنگ رکن بھی تھیں۔ جبکہ ان کے پاس خواتین ونگ کی صدارت کا عہدہ بھی تھا۔ سلونی بخاری کے انتقال پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :