عمران خان کا نااہل نا ہونا خوش آئند ہے،ترین کی نا اہلی پر افسوس ہوا،رانا ثنا اللہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء):صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نا اہل ہونا خوش آئند ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جہانگیر ترین کی نا اہلی کی خوشی نہیں ہوئی ۔تفصیلات کے مطابقسپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان خان کا نا اہل ہونا خوش آئند ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جہانگیر ترین کی نا اہلی کی خوشی نہیں ہوئی۔وہ نجی ٹی وی پر ٹاک شومیں گفتگو کر رہے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بیلنس کرنے کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :