تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے اناہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک اںصاف کی قیادت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین پر جتنے بھی الزامات عائد کیے تھے وہ تمام کے تمام الزامات سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیے گئے۔ لیکن صرف ایک تکنیکی بنیاد پر جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرکے نظر ثانی اپیل دائر کر دی جائے گی۔