سعودی عرب میں غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،گرفتارافرادکی تعداد 194089ہوگئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء) اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گرفتاری کا سلسلہ پوری قوت سے مملکت کے تمام علاقوں میں جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 26صفر 1439ھ سے لے کر 23ربیع الاول 1439ھ تک 194089غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے گئے۔ ان میں سے 107497اقامہ، 59121محنت اور 27471سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے۔2107درانداز پکڑے گئے۔ ان میں 77فیصد یمنی ، 22فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ان میں سے 2029کو بیدخل کر دیا گیا جبکہ مملکت سے باہر جانے کے کوشاں 42افراد پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتیں دینے پر434 افراد گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :