فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے سکتے ہیں، شاہ سلمان

سعودی عرب چاہتا ہے علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے،انٹرویو

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہاہے کہ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب چاہتا ہے کہ علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے فلسطینی مسئلے اور فلسطینیوں کے حقوق کی بات کی۔ شاہ سلمان نے کہاکہ فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی آزاد اور خود مختار ریاست کا دارالحکومت اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم ہو۔ سعودی فرمانروا نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔