جاپان میں ملازمین کی تنخواہیں بِٹ کوائن کے ذریعے ادا کی جائیں گی

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:32

ٹوکیو۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)جاپان کی جی ایم او انٹرنیٹ گروپ نامی کمپنی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملازمین کی تنخواہوں کے ایک حصے کو کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کے ذریعے ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2018 سے کمپنی کے 4 ہزار ملازمین کو، ان کی تنخواہوں کے ایک لاکھ ین حصے کو ،کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کئے جانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بِٹ کوائن کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی آجر اور اجیر کے درمیان دو طرفہ رضامندی کی بنیاد پر کی جائے گی اور اس شکل میں یہ طریقہ کار ملکی قوانین سے ہم آہنگ ہو گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بِٹ کوائن کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔