پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ ، متعلقہ افسران کو فوری طور پر سیکیورٹی بہتر بنانے کا حکم جاری

بدھ 13 دسمبر 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء): پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ، پنجاب حکومت نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر سیکیورٹی بہتر بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو مراسلے جاری کر دئیے گئے۔مراسلے میں پنجاب بھرکےتعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پرسیکیورٹی بہتربنانےکاحکم دیا گیا ہے ۔مزید یہ کہ انتظامی دفاتر،گاڑیوں کےقافلے،اسکول ،اسپتالوں کی سیکیورٹی موثربنانےکےاحکامات بھی جاری کئیے گئے ہیں۔