وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

بدھ 13 دسمبر 2017 23:16

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روز یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بلوچستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں بالخصوص بلوچستان میں ریلوے کی صورتحال، کوئٹہ ترقیاتی پیکیج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔