تمام قومی و صوبائی اسمبلیاں فروری کے ماہ میں توڑ دیے جانے کا دعوی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) تمام قومی و صوبائی اسمبلیاں فروری کے ماہ میں توڑ دیے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے مختلف ذرائع کی جانب سے اگلے برس فروری کے ماہ میں سینیٹ الیکشن سے قبل ہی تمام اسمبلیاں توڑ دیے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی، کالم اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

اوریا مقبول جان نے بھی دعوی کیا ہے کہ اگلے برس فروری کے ماہ میں اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔ قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے دکھائی نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو ماحول وہ اب دیکھ رہے ہیں، ایسی مایوس کن صورتحال تو انہوں نے مشرف کے دور میں بھی نہیں تھی۔

ایاز صادق کا دعوی ہے کہ انہیں ایک گریٹر پلان نظر آ رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ تاہم انہیں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایاز صادق نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بیرونی قووتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔