اگر قبل ازوقت انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، عمران خان
آصف زرداری کا شاگرد بننے کے لئے مجھے سو مرتبہ مرکر زندہ ہونا ہوگا، فاٹا کو جلد خیبر پختونخوا میں ضم نہیں کیا گیا تو وہاں دوبارہ سے دہشت گردی شروع ہوسکتی ہے ہم جلد تمام سیاسی جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کو جمع کرکے بڑا احتجاج کروں گا، امریکی صدر کے اعلان سے دنیا میں انتشار اور نفرتیں بڑھیں گی، پریس کانفرنس
بدھ 13 دسمبر 2017 22:42
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کراچی کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن مافیا کے گاڈ فادر نے تمام حربے استعمال کر رہے ہیں انھوں نے مجھ پر چار دھشت گردی کے مقدمات اور الیکشن کمیشن میں میرے خلاف ریفرنسز قائم کر رکھے ہیں مجھے کیوں نکالا کے معاملات سے نکل کر اب میں سندھ کو مکمل طور پر فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس وقت ملک میں لنگڑی لولی حکومت قائم ہے جو شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے میں مصروف ہے جبکہ اس صورتحال میں ملک سخت معاشی اور اقتصادی بحران میں ہے ملک کو اس بحران میں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ڈالا ہے روپے کی قدر بہت کم ہوگئی ہے۔
ملک کو اقتصادی طور پر ریکارڈ خسارہ ہے، منی لانڈرنگ کے ذریعے سے سالانہ دس ارب ڈالر کا ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے معاشی حالات کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد انتخابات کروائے جائیں۔ حکومت چل رنہیں رہی ہے حالات ٹھیک نہیں ہیں ایسے میں قبل ازوقت انتخابات نہ کروائے گئے تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ایک سوال کے حواب میں انھوں نے کہا کہ فاٹا کو جلد سے جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے یہ ایک خلاء ہے اسے جلد پورا کیا جائے۔حکومت کو اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان ، اور محمود خان اچکزئی روک رہے ہیں یہ دونوں اس معاملے کو2023 تک لیجانا چاہتے ہیںفاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم نہ کیا گیا تو وہاں دہاں دوبارہ سے دھشت گردی شروع ہوسکتی ہے جبکہ وہاں دھشت گردی کے خاتمے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں،اور نیشنل ایکشن پلان میں بھی اس کا ذکر ہے، حکومت نے جلد اس معاملے میں عملی قدم نہیں اٹھایا تو ہم تمام سیاسی جماعتوں کواور فاٹا کے لوگوں کے ملکر بڑا احتجاج کریں گے وہاں کے لوگوں پر بہت غلم ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں براہ راست شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ملوث ہیں اس لئے دونوں کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے اس سانحے میں چودہ لوگ شہید اور سو کو پولیس کی گولیاں لگیںجو لوگ اس سانحے کے ذمے دار ہیں وہ خود حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا اس معاملے پر آصف زرداری ہی نہیں ہر انسان کو کھڑا ہونا چاہئے،انھوں نے کہا کہ جس معاملے پرچودہ دن میں آئین میں ترمیم لائی گئی تھی اس مسئلہ پر حکومت نے خفیہ طور پر ترمیم لانے کی کوشش کی اور پکڑی گئی۔ قوم راجہ ظفر الحق کی روپورٹ کے منظر عام پر آنے کا انتظار کر رہی ہے اس لئے اسے جلد منظر عام پر لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پنجاب اور سندھ میں کسان سڑکوں پر آگئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی لوگ حکومت میں ہیں جو ریٹ نہیں آنے دیتے ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، انھوں نے کہا کہ مشال کیس میں پچپن افراد کو جیل بھیجا جاچکا ہے اس معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کی تعریف کی ہے جو لوگ اس حوالے سے بات کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ایم ایم اے سے بات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس پر میری سنیٹر سراج الحق سے مشاورت جاری ہے اور میری ان سے ائر پورٹ پر بھی ملاقات ہوئی ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے آصف علی زرداری کا شاگرد بننے کے لئے سو مرتبہ مرکر زندہ ہونا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پارٹی میں لڑائی جھگڑے ہونا اچھی بات ہے ہم نے تیاریوں کے نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا جلسہ ملتوی کیا ہے جلد کراچی میں جلسہ کریں یہ جلسہ اتنا بڑا ہوگا کہ جس سب کو معلوم ہوجائے گا کہ کرا چی پی ٹی آئی کا شہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یروشلم کو ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کا ردارالحکومت بنانے کے اعلان سے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں ساری دنیا کے لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے جن لوگوں کو بھی انسانی حقوق کی قدر ہے انھیں تکلیف پہنچی ہے اس سے دنیامیں نفرتیں اور انتشار بڑھے گا ایسا لگتا ہے کہ دنیا مین جنگل کو قانون ہے کوئی اقوام متحدہ نہیں ہے اب ملکوں کو اپنا تحفظ خود کرنا ہوگا کوئی اس کی مدد کو نہیں آئے گا۔ ایسے حالات میں مسلم لیگ ن پا ک افواج کو بدنام اور کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 13 دسمبر 2017 کی مزید خبریں
-
مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد، القدس فلسطین کا دارالحکومت قرار
-
بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے پر گہری تشویش ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز
-
پاک فوج قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے‘ فاٹا میں دیر پا امن و استحکام کے لئے اقدامات کررہے ہیں‘
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کی ملاقات
-
جو کچھ ہو رہا ہے ملک کے لیے اچھا نہیں ، لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ، ایازصادق
-
عمران خان کا دورہ کاٹی ،تاجروں اور صنعتکاروں نے شکایات کے انبار لگادیئے
-
پاکستان کے خلاف کسی قوت کو برداشت نہیں کریں گے، ڈی جی رینجرز سندھ
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کیلئے شہباز شریف،رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ ضروری ہے،
-
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے
-
انتخابات کو کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے ،حکومت مہنگائی کی نئی لہر کا کیا علاج کریگی ‘ قمر زمان کائرہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی سے لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے
-
پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ ، متعلقہ افسران کو فوری طور پر سیکیورٹی بہتر بنانے کا حکم جاری
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
-
پیر حمید الدین سیالوی کا لاہور میں جلسے کا اعلان، ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کا دعوی
-
وزارت اطلاعات کے ساتھ اختلافات،چیئرمین پی ٹی و ی عطاء الحق قاسمی مستعفی
-
ایم ایم اے کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ،اگلے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان
-
بھارت میں بوسہ لینے کا مقابلہ،دو ارکان اسمبلی کی بھی شرکت،عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
-
شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات
-
جب بھی سینیٹ کا الیکشن آتا ہے تو حکومتوں کو لالے ڈال دیئے جاتے ہیں،آصف زرداری طاہرالقادر ی کو کنٹینر پر چڑھا کر خود ایک طرف ہوجائیں گے ،خواجہ سعد رفیق
-
اسحاق ڈار کا امریکہ کے مہنگے ترین ڈاکٹرز سے دل کی سرجری کرانے کا فیصلہ
-
نواز شریف کے خلاف ریفرینسز کا معاملہ؛ احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
-
افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں ،ْ اعزاز چوہدری
-
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری 2018 تک توسیع کر دی
-
ملک میں ایک ہی روز عید منانے اور روزے رکھنے کا فیصلہ، قانونی بل حتمی شکل میں تیار
-
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلیں
-
تمام قومی و صوبائی اسمبلیاں فروری کے ماہ میں توڑ دیے جانے کا دعوی
-
سی پیک منصوبے سے مقامی صنعت کو کوئی نقصان نہیںپہنچے گا، ممنون حسین
-
ملک میں تیز تر ترقی، خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پیشگی شرط ہے، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا ،ملک میں معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے، آج ..
-
اگر قبل ازوقت انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، عمران خان
-
چیچہ وطنی، سابق دشمنی پر 6افراد نے مخالفین پر فائرنگ کر دی ،1شخص جاں بحق ،2شدید زخمی
-
پاکستان رینجرزسندھ نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی لیکن آئیڈیل نہیں، وزیرداخلہ سندھ
-
مفتی منیب الرحمن سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ،باہمی امور، ختم نبوتؐ، حلف نامہ ترمیم، بیت المقدس ایشو پر تبادلہ خیال
-
ْصوبائی وزیر قانون کی تحصیل شکر درہ میں اقدام قتل اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے اقدامات،
-
ن لیگ کو فیصل آباد سے ایک اور جھٹکا 11یو سی چیئر مینوں نے استعفے پیر آف سیا لوی شریف کو پیش کر دیے
-
اثاثہ جات کیس :نیب لاہور نے چوہدری برادران کو کل15 دسمبرکو طلب کر لیا
-
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی وقفہ سوالات میں جوابات نہ دینے پر شدید برہم
-
ہائیکورٹ کا بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی
-
پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میں آن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کر دیں
-
نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تمام فریقین کو طلب کر لیا
-
چین کافلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے حمایت جاری رکھنے کااعلان
-
لاہور، محکمہ خزانہ پنجاب نے وزراء اور مشیران کیلئے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا
-
شیخ رشید کو بھی گنا جائے یہ ابھی ایوان کے اندر ہی ہیں ،قومی اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر خواتین اراکین کی شیخ رشید پر جملے بازی
-
بھارت میں ایک ہی خاندان کے 4افراد نے خود کشی کرلی
-
عراق میں امریکی افواج کو ایرانی نواز ملیشیا کی دھمکیاں
-
20 سال پرانا بدلہ لینے کے لیے سعودی شہری نے ہم وطن کو قتل کر دیا
-
اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے،دنیا یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے،طیب اردگان
-
ڈوکلام میں اضافی فوجی نفری کی تعیناتی پر بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، چین
-
متحدہ عرب امارات ، بجلی اور پانی کا بل مقررہ وقت میں ادا نہ کرنے پر100 درہم جرمانہ
-
امریکی ریاست آلاباما میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب، ڈیموکریٹ امیدوار غیر متوقع طور پر کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.