محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلیں

بدھ 13 دسمبر 2017 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویش ناک خبر نے پوری قوم کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ خبر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وفات پا جانے کا دعوی کیا گیا۔ تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خیر و عافیت سے ہیں۔