اسحاق ڈار کا امریکہ کے مہنگے ترین ڈاکٹرز سے دل کی سرجری کرانے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیرخزانہ کو واشنگٹن ڈی سی تک حکومت پاکستان ائیر ایمبولنس فراہم کریگی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا امریکہ کے مہنگے ترین ڈاکٹرز سے دل کی سرجری کرانے کا فیصلہ اسحاق ڈار کو لندن سے واشنگٹن ڈی سی تک حکومت پاکستان ائیر ایمبولنس فراہم کریگی تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ جو کہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورت لندن میں زیر علاج ہیں اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید دل کی سرجری امریکہ میں ہونی چاہئے اور اس حوالے سے انہوں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے جسکے بعد فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ آئندہ 2سے 3دنوں میں اسحاق ڈار امریکہ علاج کے لئے جائیں گے اور حکومت پاکستان انکو لندن سے امریکہ کے لئے ائیر ایمبولینس فراہم کریگی