نواز شریف کے خلاف ریفرینسز کا معاملہ؛ احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء):احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تحریری حکم نامہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ،ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں جاری کیا گیا ۔

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ آفاق احمد کا بیان ریکارڈ نہ کیا جا سکا ۔ایوان فیلڈ ریفرنس میں گواہ عدیل اختر اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں گواہ طیب ملک کا بیان ریکارڈ اور اس پر جرح مکمل کر لی گئی ۔استغاثہ کے گواہوں یاسر شبیر اور شکیل انجم ناگرہ کو 19دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :