انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری 2018 تک توسیع کر دی

بدھ 13 دسمبر 2017 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 دسمبر 2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری 2018ء تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ پیش ہوئے، عمران خان نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف درج پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس ،ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس اور لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں درج مقد مات کی سماعت 2جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو 19 دسمبر کو طلب کیا تھا۔ عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات کی تاریخ سماعت تبدیل کر دی گئی ہے اور آئندہ سماعت 19 دسمبر کی بجائے 2 جنوری 2018 کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :