دلہن نےمزید جہیز کا مطا لبہ کرنے والے دولہا کوبارات سمیت خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا

منگل 12 دسمبر 2017 23:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء):بھارت کے ایک شہر احمد آباد کیدلہن نےمزید جہیز کا مطا لبہ کرنے والے دولہا کوبارات سمیت خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق شادی کا دن کسی بھی انسان کے لیے اسکی زندگی کا بہترین اور خوشگوار دن ہوتا ہے مگر کچھ لوگ اپنےلالچ اور حرص کے باعث خود ہی اپنی خوشیوں میں زہر گھول دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک لالچی خاندان اپنے بیٹے کی بارات لے کر احمد آباد پہنچا۔دولہا والے جب بارات لے کے پہنچے تو انہوں نے لڑکی والوں کے سامنے جہیز میں مزید سامان شامل کرنے کا مطالبہ رکھ دیا ۔ لڑکے والوں کی فرمائشوں نے لڑکی والوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا کیونکہ دولہے والوں کا مطالبہ تھا کہ اگر بروقت ان کی ڈیمانڈز کو پورا نہ کیا گیا تو شادی کی رسومات ادانہیں کی جائیں گی۔ جب دولہن کا ان مطالبات کا پتہ لگا تو اس نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارات کو واپس لٹا دیا اور شادی کرنے سے انکارکر دیا۔