ژوب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 12 دسمبر 2017 23:29

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء):ژوب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا یا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

تخریب کاروں نے شہر کی معروف شاہراہ پر 10بم نصب کیے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز بر وقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے اپنی جان پر کھیل کر پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا دئیے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔