عام انتخاب 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے

منگل 12 دسمبر 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء):عام انتخاب 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گےاندازے کے مطابق الیکشن 2018 کے انتخابات میں 21 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ ہو گا۔ موجودہ اخراجات گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں یہ اخراجات 4 گنا زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ عام انتخابات میں اخراجات بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعداد میں اضافہہے۔ سکیورٹی فیچر والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی اخراجات میں اضافے کی وجہ ہے۔ پولنگ سٹیشنز میں نصب کرنے کیلئے 80 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ پولنگ عملے کے لئے 1 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز بھی خریدے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کو 13 ارب روپے کی رقم آئندہ چند ہفتوں میں جبکہ 8 ارب روپے کی رقم آنے والے چند ماہ میں مل جائے گی۔