شریف خاندان کا اسحاق ڈار پر پاکستان واپسی کیلئے دباو، سابق وزیر خزانہ نے صاف انکار کر دیا

منگل 12 دسمبر 2017 22:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) شریف خاندان کا اسحاق ڈار پر پاکستان واپسی کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود اسحاق ڈار سے 2 روز قبل نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد نے حسین نواز کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پاکستان میں چل رہے کیسز اور دیگر کئی اہم امور زیر غور آئے تھے۔

اس حوالے سے اب معروف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا دعوی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے اسحاق ڈار پر پاکستان واپسی کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ تاہم اسحاق ڈار نے شریف خاندان کا دباو لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی سے صاف انکار کرتے ہوئے شریف خاندان کو سنگین دھمکی بھی دی ہے۔ اسحاق ڈار نے شریف خاندان خاص کر نواز شریف سے متعلق کئی راز فاش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ حدیبیہ پیپز ملز کیس میں اسحاق ڈار ہی وہ شخص ہیں جو نواز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :