ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا تنازعہ، اسحاق ڈار کی جانب سے راجا ظفر الحق سے تحقیقاتی رپورٹ سے خاتون وزیر کا نام نکالنے کی سفارش

منگل 12 دسمبر 2017 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء) ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے تنازعے کے حوالے سے اسحاق ڈار کی جانب سے راجا ظفر الحق سے تحقیقاتی رپورٹ سے خاتون وزیر کا نام نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا معاملہ سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے کے بعد دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے لندن میں موجود اسحاق ڈار نے خصوصی طور پر ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفر الحق سے رابطہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے راجہ ظفر الحق سے سفارش کی ہے کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی رپورٹ سے خاتون وزیر کا نام نکال دیا جائے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے تنازعے کے حوالے سے زاہد حامد کے علاوہ ن لیگ کی وزیر انوشہ رحمان کا نام سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :