وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 7 وزراء کی نااہلی کے لئے درخواست دائر

منگل 12 دسمبر 2017 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 دسمبر 2017ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سات وزراء کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کولاہور ہائیکورٹ میں درخواست جسٹس (ر) فیصل نصیر خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے مگر ان کی جانب سے ماورائے آئین اقدامات کرنے، ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ وزیراعظم ،سات وفاقی وزرا، وزیر اعلی پنجاب اور رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے احکامات جاری کریں اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں اس کے علاوہ تمام افراد سے تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔