اداکارہ صبا قمرفیشن شو کے دوران ریمپ پرواک کرتے ہوئے گرگئیں

اتوار 10 دسمبر 2017 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء): معروف اداکارہ صباقمرفیشن شوکے دوران ریمپ پرواک کرتے ہوئے گر گئیں،جس پرشائقین نے ہوٹنگ شروع کردی، تاہم صباقمرنے فوری کھڑاہوکرتاثر دیا کہ وہ ریمپ پرجان بوجھ کرگریں،اور یہ گرنا اس کی واک کا حصہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہنوں کے لباس کی نمائش کیلئے فیشن شوہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ماڈلز نے بھرپورحصہ لیا۔ برائیڈل کے فیشن شومیں جب ریمپ پراداکارہ صبا قمرواک کررہی تھیں تووہ اچانک گرگئیں۔ جس پروہاں موجودلوگوں نے صبا قمرپرہوٹنگ کرناشروع کردی۔ لیکن اگلے ہی لمحے اداکارہ نے معذرت کے اندازمیں پھرچلنا شروع کردیا۔ اداکارہ صبا قمرنے گرنے کے فوری بعد کھڑے ہوکرشائقین کوتاثردیا کہ یہ بھی واک کا ایک اندازتھا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :