فنکشنل لیگ کی رہنماء سائرہ نصیرکاقتل،پولیس3روزبعد بھی قاتلوں کاسراغ نہ لگا سکی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء): سندھ پولیس فنکشنل لیگ کی رہنماء سائرہ نصیر کے قاتلوں کا 3روز بعد بھی سراغ نہ لگا سکی، پولیس کی تفتیش صرف اندازوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں فنکشنل لیگ کی رہنماء سائرہ نصیرکے قتل کو 3 دن گزر گئے ہیں۔ لیکن پولیس تاحال قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

تفتیشی اداروں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے شک پر گھر کی ملازمہ کو بھی حراست میں لیا۔ سی سی ٹی وی کے مطابق سائرہ نصیر کی گاڑی آخری بار ہاؤسنگ سوسائٹی سےرات ایک بجکر 55 منٹ پر باہرنکلتی دیکھی گئی۔گاڑی مین گیٹ کے بجائے پچھلی طرف سے باہرلے جائی گئی۔ تفتیشن میں اس بات پربھی تفتیش جاری ہے کہ گاڑی کون چلارہا تھا؟ گھر سے خون کے دھبے ملے ہیں، بیڈ روم کا شیشہ بھی ٹوٹا ہوا تھا۔لیکن واردات کے وقت کوئی قیمتی چیز بھی چوری نہیں ہوئی۔ تفتیشی اداروں کا اندازہ ہے کہ سائرہ نصیر دو بجے سے پہلے قتل کی جاچکی تھی۔

متعلقہ عنوان :