نوازشریف کا پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پرباغی ارکان کوفارغ کرنےکا فیصلہ

ارکان کیخلاف کاروائی کیلئےسینیٹرپرویزرشید اورخواجہ سعدرفیق کوذمہ داری سونپ دی،میرظفراللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیخلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کرلیا،شوکازنوٹس جاری کیےجائیں گے۔میڈیا رپورٹس

اتوار 10 دسمبر 2017 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء): پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراورسابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،نواز شریف نے ان ارکان کیخلاف کاروائی کی ذمہ داری سینیٹرپرویزرشید اورخواجہ سعدرفیق کوسونپ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کوواضح ہدایت کی ہے کہ پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے پارٹی رہنماء اور سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی اورسابق وفاقی وزیررضا حیات ہراج کو بھی پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزیوں پرپہلے شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔جبکہ کسی بھی رکن کو کسی فورم پربھی مدعو نہیں کیاجائے گا۔ واضح رہے انتخابی اصلاحاتی ترمیمی بل 2017ء کی منظوری کے وقت میرظفراللہ جمالی نےاپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں دیا جبکہ رضا حیات ہراج ووٹ ڈالنے کیلئے اسمبلی میں ہی نہیں آئے۔ بعض ارکان ٹی وی ٹاک شوز میں بھی پارٹی قیادت کا دفاع اورحکومتی کارکردگی کی تعریف کرنے کی بجائے تنقید ک رہے ہیں۔