کراچی پولیس کی کاروائی:کالے شیشوں کےباعث فیصل واوڈاکی گاڑی درخشاں تھانے منتقل

اتوار 10 دسمبر 2017 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء): کراچی پولیس نے دوران چیکنگ رہنماء پی ٹی آئی فیصل واوڈا کی گاڑی کو درخشاں تھانے منتقل کردیا،گاڑی کواسنیپ چیکنگ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں  کیخلاف کاروائی کے باعث پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سی ویو اور دو دریا کے اطراف میں پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی جاری تھی کہ رہنماء پی ٹی آئی فیصل واوڈا بھی اپنے دوست کے ساتھ کالے شیشے والی گاڑی میں وہاں سے گزرے سے تو پولیس نے قانونی کاروائی کیلئے ان کو بھی روک لیا۔

پولیس نے گاڑی کودرخشاں تھانے منتقل کردیا۔ فیصل واوڈا نے میڈیا کو بڑے معصومانہ انداز میں بتایا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی گاڑی کے شیشے کالے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف کاروائی کی جائے بلکہ کم از کم چھ ماہ کی سزا پونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :