فاٹا کے مسقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ سے کرنا چاہیئے، جلدی میں کئے گئے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہوںگے،عائشہ گلالئی

فاٹا کی یتیمی کا مسئلہ مجھ سمیت سب کو ہے، لوگوں کی رائے بیلٹ باکس کے ذریعے لی جائے، میں وہی بات کرونگی جو فاٹا کے لوگ کہتے ہیں،رکن قومی اسمبلی

اتوار 10 دسمبر 2017 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی زبان بولنے لگی۔فاٹا کے مسقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ سے کرنا چاہیئے، جلدی میں کئے گئے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہوںگے۔

(جاری ہے)

فاٹا یوتھ اسمبلی کی جانب سے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی عوام کی رائے لی جائے جبکہ ہر ایجنسی میں ریفرنڈم ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مسقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ سے کرنا چاہیئے، جلدی میں کئے گئے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہوںگے۔عائشہ گلالئی کے مطابق فاٹا کی یتیمی کا مسئلہ مجھ سمیت سب کو ہے، لوگوں کی رائے بیلٹ باکس کے ذریعے لی جائے، میں وہی بات کرونگی جو فاٹا کے لوگ کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :