30مارچ سے پہلے (ن) لیگ کی حکومت ختم ہوجائیگی ‘شیخ رشید احمد کا دعویٰ

سانحہ ماڈل ٹان کے معاملے پر تمام جماعتیں ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہیں اگر سب لوگ طاہر القادری کا ساتھ چھوڑ بھی دیں تب بھی شریف خاندان کو اپنے انجام سے نہیں بچاسکتیں کیونکہ یہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں‘سانحہ ماڈل ٹائون میں حکمرانوں نے قتل عام کیا، میرے حلقے میں 6 لوگوں کو مارا اور 14 کو زخمی کیا ہے‘نوازشر یف نے امریکہ اور یورپین طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی ہے ‘سربراہ عوامی مسلم لیگ جسٹس باقر نجفی نے رپورٹ 61 سے 74 تک تمام صفحات میں کہہ دیا ہے جو شخص بھی میری رپورٹ پڑھے گا وہ جان جائے گا کہ کس نے قتل عام کا حکم دیا‘ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ اوردیگر عہدیدار فوری طور پر مستعفی ہوں،قتل عام کی تحقیقات کیلئے پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے‘سربراہ عوامی تحر یک ڈاکٹر طاہر القادری کی مشتر کہ پر یس کانفر نس

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ30مارچ سے پہلے (ن) لیگ کی حکومت ختم ہوجائیگی ‘سانحہ ماڈل ٹان کے معاملے پر تمام جماعتیں ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہیں اگر سب لوگ طاہر القادری کا ساتھ چھوڑ بھی دیں تب بھی شریف خاندان کو اپنے انجام سے نہیں بچاسکتیں کیونکہ یہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں‘سانحہ ماڈل ٹائون میں حکمرانوں نے قتل عام کیا، میرے حلقے میں 6 لوگوں کو مارا اور 14 کو زخمی کیا ہے‘نوازشر یف نے امریکہ اور یورپین طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وہ اتوار کے روز عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد انکے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بالآخر یزیدیت کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے عوامی مسلم لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہے، ظلم اپنے انجام کو پہنچا ہے، 30 مارچ سے پہلے پہلے ن لیگ والے اقتدار سے باہر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ طاہر القادری کا ساتھ چھوڑ بھی دیں تب بھی شریف خاندان کو اپنے انجام سے نہیں بچاسکتیں کیونکہ یہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں‘ ڈاکٹر طاہر القادری نے بالآخر یزیدیت کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں حکمرانوں نے قتل عام کیا، میرے حلقے میں انہوں نے 6 لوگوں کو مارا اور 14 کو زخمی کیا ہے، انہوں نے امریکہ اور یورپین طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی سانحہ ماڈل ٹان پر نواز شریف کے علاوہ تمام پارٹیاں اکٹھی ہیں کیونکہ یہ معاملہ سیاست سے ہٹ کر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کل سے شریف خاندان کے اہم کیسز شروع ہونے جا رہے ہیں، شرافت، قانون اور آئین کے تحت ان کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، یہ کھسیانی بلیاں بن چکی ہیں جو کھمبے نوچ رہی ہیںپاکستان میں ظالموں، چوروں ، لٹیروں اور شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں چھپا ہوا سچ بے نقاب ہو گیا،اگر حکمرانوں نے شرافت سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں عوام کی طاقت سے کک آٹ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے رپورٹ 61 سے 74 تک تمام صفحات میں کہہ دیا ہے کہ جو شخص بھی میری رپورٹ پڑھے گا وہ جان جائے گا کہ کس نے قتل عام کا حکم دیاتھا،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ اوردیگر عہدیدار فوری طور پر مستعفی ہوں،قتل عام کی تحقیقات کیلئے پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ پہلے بننے والے جے آئی ٹی میں عوامی تحریک اورسانحہ کے متاثرین شامل نہیں ہوئے تھے،انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ان کو اقتدارسے کک آٹ کرنا ہماری جمہوری حق ہے اور ہم کبھی بھی عوام کو کال دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز نے یکطرفہ شہادتوں کے باوجود شہبازشریف اور رانا ثناکو قاتل قراردے دیاہے یہی وجہ تھی کہ وہ حکمران ساڑھے تین سال تک رپورٹ دباتے رہے ،سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمرانوں نے رکاوٹوں کا بہانہ بنایا یہ میری جدوجہد کو رکاوٹ سمجھتے تھے اس لئے نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے پنجاب پولیس کواستعمال کیا گیا پھر انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور بیرون ملک بھجوا دیاہے ۔