صرف انہی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں لوگ بجلی چوری کرتے ہیں،بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثروکارآٓمد کوششوں کی بدولت آج ملک کے 5297 فیڈرز پر صفر لوڈشیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے 2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر کوئلے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف انہی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے حوالے سے اپنی شکایات کے اندراج کے حوالے سے عوامی مہم شروع کی جائے گی جبکہ زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ایک ہی جیسی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :