حکومتی دعوئوں کے باوجود ملک کے 5 ہزار سے زائد فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ نہ ہوسکی

بیشتر زیرو لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز پر 4 سے پانچ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

بدھ 6 دسمبر 2017 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) حکومتی دعوئوں کے باوجود ملک کے 5 ہزار سے زائد فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ نہ ہوسکی ، بیشتر زیرو لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز پر 4 سے پانچ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ ب اقی ایسے فیڈرز جو زیرو لوڈ شیڈنگ میں نہیں ائے وہاں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے سکھر الیکٹرک سپلائی ، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرن سپلائی کمپنی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے جبکہ ملتان الیکٹراک سپلائی کمپنی کے 70 فیصد سے زائد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد ہے۔

جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے گزشتہ روز ملک میں لوڈ پلان کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں پانچ ہزار کے قریب فندز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی اعلان کئے گئے فیڈرز میں سے 83.4 فیصد فیڈرز پنجاب کے تھے جبکہ باقی تینوں صوبوں سے 16.6 فیصد فیڈرز شامل ہیں وزات توانائی پاور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی خلاف ورزی کرنے پر دو چیف انجینئرز سمیت متعدد ڈسکوز کے متعدد افسران کو معطل کردیا گیا ہے اور اس بات کا نوٹس بھی لیا جارہا ہے کہ کون لوگ سازش کررہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی موجود ہے۔