وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی دو دریا پر قتل ہونے والے ظافر فہیم کے گھر آمد،

والدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ملزمان کے خلاف تفتیش کے جملہ امور کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ

بدھ 6 دسمبر 2017 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال مقتول ظافر فہیم کے گھر گئے جہاں انہوں نے انکے والدین ودیگر اہل خانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے واقعہ کوانتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش کے جملہ امور کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

انکے ہمراہ ڈی آئی جی وایس ایس پی ساؤتھ کے علاوہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن بھی تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دودریا قتل کیس کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس جدید اور ماڈرن تیکنیکس کی بدولت نا صرف تفتیش کے تمام پہلوؤں کو انتہائی ٹھوس بنارہی ہے بلکہ اس حوالے سے شواہد کی مدد سے کیس چالان کو بھی نتیجہ خیز بنایا جائیگا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اور تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں آپ خود کو ہرگزتنہا نہ سمجھیں۔

اس دوران انہوں نے قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنیوالی پولیس ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران کو کیس کے حوالے سے مزید ضروری احکامات دیئے ۔

متعلقہ عنوان :