ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے، قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفرالحق

بدھ 6 دسمبر 2017 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے تمام اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اعلان سے انصاف اور امن کی امیدوں کا خون ہوگا، کشیدگی بڑھے گی جو مشرق وسطیٰ کے باہر دنیا کو بھی متاثر کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کی طرح اسلامی کانفرنس کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلایا جائے۔