پاک فوج نے رواں سال افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد کو بازیاب کروا لیا

راولپنڈی کے رہائشی ملک فیض احمد کو رواں سال 21 اگست کو اغوا کیا گیا تھا والد صاحب بخیر وعافیت گھر پہنچ گئے ہیں ،ْ پاک فوج اور میڈیا کا شکر گزار ہوں ،ْ بیٹے کی گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 21:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)پاک فوج نے رواں سال افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے رہائشی ملک فیض احمد کو رواں سال 21 اگست کو اغوا کیا گیا تھا جو طورخم ،ْجلال آباد روڈ کے منصوبے پر کام کررہے تھے ۔ملک فیض احمد کے بیٹے فرحان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے والد 105 دن بعد گھر واپس لوٹے ہیں۔فرحان ملک نے میڈیا اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب بخیر وعافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان کے والد کو پشاور لایا گیا تھا جہاں اہل خانہ ان کو لینے گئے پھر واپس گھر آگئے۔

متعلقہ عنوان :