پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارہ حادثے کا ایک سال کل مکمل ہو جائیگا

بدھ 6 دسمبر 2017 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارہ حادثے کا ایک سال کل مکمل ہو جائیگا ۔ حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے درجہ بلندی کے لئے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی سانحہ حویلیاں ابیٹ آباد میں 48قیمتی جانوں کا ضیاع ہو ا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ، مذہبی شخصیت جنید جمشید ، ان کی اہلیہ وغیرہ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

چترال سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد موقع پر شہید ہو ئے تھے شہدا کی یاد میں آج چترال ، ابیٹ آباد ، پشاور، اسلام آباد میں شمعیں بھی روشن کی جائیگی پی آئی اے کے علاوہ کوئی اور دوسرا ائیر لائن خسارہ کے روٹ پر پروازیں نہیں کر رہاہے تاہم پی آئی اے خسارے والے روٹ پر مسلسل پروازیں کر رہا ہے حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال شہید اسامہ وڑائچ ، ان کی اہلیہ ، ان کی نو ماہ کی بیٹی ،مذہبی شخصیت جنید جمشید ، انکی اہلیہ ، پی آئی اے کے صالحہ جنجوعہ ، احمد جنجوعہ ، علی اکرم ، صدف فاروق ، عاصمہ عادل ، اے ایس ایف کے احسن غفور ، سمیع اللہ ، چترال کے گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی نواز ، سلمان زین العابدین ، عائشہ عثمان ، محمد علی ، حاجی محمد تکبیر خان، شمشاد بیگم ، شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزاد فرہاد عزیز، ان کی اکلوتی بیٹی طیبہ عزیزسمیت 48مسافر شامل تھے جن میں تین غیر ملکی بھی شامل تھے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کی گئی تھی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کی تین مہینے قبل پشاور سے چترال تبادلہ ہوا تھا اور اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا شہید ہونے والے جنید جمشید اور انکی اہلیہ پندرہ روزہ تبلیغ کے دورے پرچترال گئے تھے جنید جمشید کی تیسری اہلیہ اس سانحہ میں شہید ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :