اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی چیلنج کرنے بارے درخواست پر سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی

بدھ 6 دسمبر 2017 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی چیلنج کئے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو پیمرا کے وکیل علی گیلانی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے چیئرمین پیمرا کی تعلیمی دستاویزات عدالت میں پیش کیں جس کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے گریجوایشن کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ڈپلومہ کا امتحان پاس کر رکھا ہے ۔

پیمرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اس طرح کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے وفاقی حکومت نے قانون کے مطابق تمام رولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھا ہے لہذا اس حوالے سے دائر درخواست خارج کی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر چکی ہے، بعدزاں عدالت نے عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔۔

متعلقہ عنوان :