اورنج لائن منصوبے کا 78فیصد تعمیراتی کام مکمل ‘ چینی عملہ پانچ سال تک ٹرین کا نظام چلائے گا‘خواجہ احمد حسان

چین میں میٹرو ٹرین کے تمام 27سیٹس کی مینو فیکچر نگ مکمل کر لی گئی ‘ مزید تین ٹرین سیٹ کراچی پہنچ گئے‘ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے سردیوں میں لیبر کے رہائشی مقامات اور اورنج لائن سٹرکچر پر کسی بھی قسم کی آگ جلانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے

بدھ 6 دسمبر 2017 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کا 78فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ‘میٹرو ٹرین چلنے کے بعد چینی عملہ پانچ سال تک اس کانظام چلا ئے گا اور ساتھ ہی ساتھ مقامی عملے کو تربیت بھی دے گا۔

چین میں میٹرو ٹرین کے تمام 27سیٹس کی مینو فیکچر نگ مکمل کر لی گئی ہے جو ایک ایک کر کے پاکستان روانہ کے جا رہے ہیں ۔ ابھی تک تین ٹرین سیٹ لاہور پہنچ چکے ہیں۔مزید تین ٹرین سیٹ کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ بحری جہاز کے ذریعے چار اور سیٹ جلد چین سے پاکستان پہنچیں گی- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اسلام پارک اور سلامت پورہ میں ٹرین کے ماڈل سٹیشنوں کی تیاری کاکام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ عنقریب ذاتی طورپر ان سٹیشنوں کا معائنہ کریں گے۔چین کی کیمونسٹ پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد 9دسمبر کو لاہور کے دورے کے موقع پر اورنج لائن منصوبے پر جاری کام کا بھی جائز ہ لے گا۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا78.2فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا87.4فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا63 فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا82.4فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا82فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

اس کے علاوہ منصوبے کا 32فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کی موسم سرما کے دوران لیبر اور پراجیکٹ کی سیفٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لئے لیبر کے رہائشی مقامات اور اورنج لائن سٹرکچر پر کسی بھی قسم کی آگ جلانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو ہر دوسری چیز پر مقدم رکھا جائے ۔ آلودگیکم کرنے کے لئے تعمیراتی کام والے مقامات پر دن میں کم از کم دو مرتبہ پانی کا چھڑکائو یقینی بنایا جائے ۔ پیکیج ٹو میں شامل ملتان روڈ پر ٹریفک کا بہائو بہتر بنانے کے لئے سٹرکوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے -اجلاس میںایم پی اے چودھری شہباز ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ ‘چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :